qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلا کیوں رونما ہوئی اسکو سمجھنے کے لئے رسول کی وفات کے بعد کے حالات سمجھنا ضروری ہیں۔ مولانا گلزار جعفری

واقعہ کربلا کیوں رونما ہوا اسکو سمجھنے کے لئے رسول اللہ کی وفات کے بعد کے 45 برس کے حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ امروہا کے محلہ گزری میں علمدار علی خاں کے عزاخانے میں خمسہ کی پہلی اور دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گلزار جعفری نےرسول اللہ کی رحلت کے بعد 45 برس کے دوران اسلام اور امت مسلمہ کے کیا حالات تھے اس کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

مولانا گلزار نے کہا کہ رسول اللہ کے ذریعے چھوڑے گئےاسلام کی کیا حالت ہو گئی تھی اسکا اندازہ لگانے کے لئے یہ واقعات کافی ہیں کہ جمعہ کی نماز بدھ کو پڑھا دی گئی اور صبح کی نماز دو رکعتوں کی جگہ چار رکعات پڑھا دی گئیں۔ پڑھانے والے نے پڑھا بھی دیں اور پڑھنے والوں نے پڑھ بھی لیں۔ مولانا گلزار نے کہا کہ اپنے نانا کے ذریعے قائم کئے گئے دین کی یہ حالت امام حسین کیسے گوارہ کرسکتے تھے۔ انہوں نے کربلا میں اپنی اور اپنے رفیقوں کی قربانی دیکر مرتے ہوئے دین اسلام کو زندگی بخشی۔

حسن امام اور انکے ہمنوا سوز خوانی کرتے ہوئے

مجلس میں سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ مجلسوں میں بڑی تعداد میں مومنین شرکت کر رہے ہیں۔مجلس کے دوران کورونا گائڈ لائنس کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھئے۔qamar-sultan

Related posts

ایران نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایشیا کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک

qaumikhabrein

مسلمانوں کے ریزرویشن کے لیے ممبئی میں آج ایم آئی ایم کی ترنگا ریلی ۔ اسدالدین اویسی کرینگے خطاب

qaumikhabrein

ہوشیار پور میں قائم ہورہا ہے بی بی سکینہ کا روضہ

qaumikhabrein

Leave a Comment