qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں یوم حسین

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو

ہر قوم پکارےگی ہمارے ہیں حسین

آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں اس وقت تاریخ رقم ہوئی جب  وہاں پہلی بار یوم حسین (ع) کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شیعہ ، سنی ، بوہری ، آقا خانی ، ، ہندو، سکھ، عیسائی ، وائس چائنسلر اور پروفیسرز نے شرکت کی۔  صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا مولاناسید ابو القاسم رضوی نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حسینیت کا پیغام تمام ادیان و مذاہب کے لوگوں کے درمیان ایوان پارلیمنٹ میں پہنچایا اور کہا کہ کربلا کے واقعے کے بعد یہ ثابت ہو گیا دو ہی مذہب ہیں یا حسینی ہیں یا یزیدی ہیں۔

صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے کہا کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہیں، آپ خود مشاہدہ کریں کہ امام حسینؑ نے ان تمام مذہب کو کیسے انسانیت کے نام پر جوڑ دیا ہے، یہ ہمارا جمع ہونا اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہب کلبی حسینؑ کے قافلے میں شامل ہوتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حسینؑ چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں، آج جب پوری دنیا میں ٹیررزم اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، اس نفرت کا خاتمہ حسینؑ کی تعلیمات کے ذریعے سے ہو سکتا ہے، آج بھی دنیا میں سوشل جسٹس حسینؑ کے ہی راستے سے ممکن ہے۔

سید اسد تقویٰ سربراہ خیر العمل ٹی وی نے پروگرام کے آرگنائزر کرنے سے اختتام تک نمایاں کردار ادا کیا اور پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

Related posts

آسٹریلین فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے آکسیجن آلات کے لئے پچاس ہزار ڈالر عطیہ کئے۔

qaumikhabrein

نوجوان شہید کے والدین کاایرانی افواج کو عطیہ

qaumikhabrein

سامرا میں روضوں پر امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملے کی ویڈیو منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment