qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اس برس دس لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر کے عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔
غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر سعودی عرب کے 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related posts

ایران کے شہیدوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ و مجلس عزا

qaumikhabrein

اسرائل کے معاملے پر امریکی مسلمان بائڈن سے سخت ناراض

qaumikhabrein

بنارس یونیورسٹی طلبا یونین چناؤ میں اے بی وی پی کی شکست۔

qaumikhabrein

Leave a Comment