qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

رومانیہ میں تابکاری مخالف آئوڈین گولیاں لینے کا حکم

یورپی یونین کے ملک رومانیہ کی وزارت صحت نے بچوں سمیت 40 سال کی عمر تک کے تمام لوگوں کو پوٹاشیم آئوڈین کی گولیاں لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔
لوگوں کو گولیوں کو ذخیرہ کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے بارے میں سکھانے کی ایک مہم شروع کی جا رہی ہے جو انسان کے اندرونی نظام پر تابکاری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گی، یہ مہم اس ہفتے ملک میں شروع ہوگی۔

یورپی یونین کی رکن ریاست فن لینڈ، بلغاریہ، بیلجیم اور کچھ دیگر ممالک نے بھی یوکرین میں جاری روسی حملے کے دوران اپنی آبادی کو ایسی ادویات فراہم کی ہیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اس اندیشے کے پیش نظر اختیار کی جا رہی ہیں کہ روس یوکرین پر ایٹمی حملہ نہ کردے۔

Related posts

بل گیٹس کی بیٹی نےمصری مسلمان سے شادی کرلی۔

qaumikhabrein

جسٹس زیب النسا کی نظر میں بھی حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں

qaumikhabrein

مولانا کلب جواد سے بھی علما ناراض۔

qaumikhabrein

Leave a Comment