qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

دہلی حکومت کے اختیارات اور محدود۔۔ این سی ٹی ترمیمی بل منظور

لوک سبھا میں قومی خطہ راجدھانی ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس بل کی رو سے دہلی سر کار کے لئے ہر کام کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنرسے صلاح و مشورہ کرنا لازمی ہو جائےگا۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے بل کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بل کی منظوری کو دہلی والوں کی بے عزتی قرار دیا ہے۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اسے غیر آئینی بتایا ہے۔ ترمیمی بل کی منظوری سے دہلی حکومت مرکز کو جواب دہ لیفٹینٹ گورنر کے اشاروں پر ناچنے کو مجبور ہو جائے گی۔ مزے کی بات یہ ہیکہ دہلی حکومت کے اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق ترمیمی بل اسی بی جے پی کی حکومت نے منظور کرایا ہے جو ہمیشہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دئے جانے کے مطالبات بڑے زور و شور سے کرتی تھی۔

Related posts

قاسم سلیمانی قتل معاملہ۔ “ٹرمپ” کے وارنٹ گرفتاری جاری

qaumikhabrein

لکھنے پڑھنے لائق نہیں رہا سلمان رشدی

qaumikhabrein

برطانیہ۔ فلسطین حامیوں کا احتجاج۔ اسرائیل کے لئے ڈرون پرزے بنانے والی کمپنی میں ہنگامہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment