qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

دہلی۔۔پیر کی رات سےپیر کی صبح تک مکمل لاک ڈاؤن

(تصویر بشکریہ انڈیا ٹی وی)

دہلی میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیجری وال حکومت نے مزید ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن آج رات دس بجے سے لاگو ہو کر پیر کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اس بیچ صرف سرکاری دفاتر کھلیںگے۔

تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

لیکن نجی کمپنیوں کو اپنے اسٹاف سے گھروں سے کام لینا ہوگا۔ دہلی میں کورونا کے کیسوں میں قابل تشویش حد تک اضافہ ہورہا ہے اور حفظان صحت کے بندوبست ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں نہ بستر ہیں اور نہ گیس کی سہولت۔ نازک حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ جس اہم میٹنگ میں کیا گیا اس میں ایل جی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔تجربہ کے طور پر سنیچر کی رات سے آج صبح تک کے لئے کرفیو لگایا گیا تھا۔ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کی خبر متے ہی لوگوں نے ضروری اشیا کی خریداری شروع کردی لیکن دوسری طرف شراب کی دوکانوں پر بھی لوگوں کی قطاریں لگی دیکھی گئیں۔

دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے میں شراب کی دوکان پر جمع لوگ

Related posts

”سخنِ حق کو فضیلت نہیں ملنے والی“۔۔تحریر۔سراج نقوی

qaumikhabrein

شہادت سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای  نے قرآن کی تلاوت کی

qaumikhabrein

غزہ پر اسرائیلی حملے میں معزور شخص اور بیوی بچی ہلاک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment