qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یوم آزادی پر نہٹور میں مفت میڈیکل کیمپ

ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں نہٹور میں ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا اہتمام ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ (ہیپٹ) کی ایک پہل “سوستھ نہٹور” کے تحت نگر پالیکا پریشد وارڈ نمبر 11 میں جنتا کیلنڈر کے احاطے میں  کیا گیا تھا۔ جس میں  لوگوں کی ‘شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور  کاؤنسلنگ کی گئی۔ اس میں 100 سے زائد خواتین اور مردوں نے اپنی شوگر، بلڈ پریشر اور آکسیجن لیول کی مفت جانچ کرائی اور کاؤنسلنگ خدمات سے فیضیاب ہوئے۔

کیمپ کا افتتاح مشترکہ طور پر “سوستھ نہٹور ” تحریک کے  کنوینر، غزال مہدی، سکریٹری ہیپٹ، اور میجر چرن سنگھ شرما، ریٹائرڈ پرنسپل ایس این ایس ایم  انٹر کالج نیز معمّر ترین شہری غلام صابر، انکور جین اور نگر پالیکا پریشد کے وارڈ ممبر  ریاست انصاری نے کیا۔ اس موقع پر دیگر سماجی کارکنان، ناظم انصاری، محفوظ علی، شیخ سلمی، احمد وفا وغیرہ موجود تھے۔جانچ ٹیموں کی قیادت سینٹر کے سینئر ہیلتھ رضاکار فراز خورشید اور محمد حذیفہ نے کی جب کہ غزال  مہدی نے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی کاؤنسلنگ کی۔

میجر شرما نے کہا کہ “سوستھ نہٹور” مہم کے تحت آئندہ ماہ سے نہٹور کے تمام اسکولوں اور کالجوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانہ پر عوامی بیداری کا ایک نیا پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریوں پر تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا۔ معمر شہری  غلام صابر نے جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر کی مسلسل مفت خدمات کے لیے “سوستھ نہٹور” مہم کے کنوینروں کو مبارکباد دی اور ان خدمات کی فراہمی کو ایک قابل ستائش قدم قرار دیا۔

 غزال  مہدی نے کہا کہ “سوستھ نہٹور” مہم کے تحت جانچ  اور کاؤنسلنگ سینٹر کی جانب سے گزشتہ 149 ہفتوں میں 157 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 3000 سے زائد افراد کی جانچ کی گئی ہے۔ جانچ سینٹر کی رپورٹ کی بنیاد پر شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے تقریباً 600 مریض کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے مسلسل مفت ادویات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 35 سال سے زائد عمر کے ہر فرد کو ہر 6 ماہ میں ایک بار اپنی شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ ضرور کرانی چاہئے۔غزال مہدی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں 44 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت 23 کروڑ 70 لاکھ افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ 24فیصد مرد اور 21 فیصد خواتین ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔کیمپ میں جانچ ٹیموں کو تعاون دینے والوں میں ہیلتھ رضاکار انعم پروین، شبِ نور، محمد عاصم، شائستہ انجم اور شاغل عثمانی شامل تھے۔

Related posts

افغانستان۔ دہشت گردانہ حملے میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام کرنے والے ہلاک۔ طالبان کا ملوث ہونے سے انکار۔

qaumikhabrein

قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس دھماکے۔ سو سے زائد ہلاک

qaumikhabrein

ملک میں کورونا سے مرنے والوں کے سرکار اعداد و شمار شک کے دائرے میں

qaumikhabrein

Leave a Comment