
ہندستانی نیژاد 34 سالہ آکانکشا اروڑہ اگر اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے میں کامیاب ہو گئیں تو وہ اس عالمی ادارے کی پہلی اور سب سےکم عمر خاتون سربراہ ہونگی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کا انتخاب اکتوبر میں ہونا ہے اور آکانکشا اروڑہ ا س عہدے کی امیدوار ہیں۔ اقوام متحدہ کی تاریخ میں کوئی خاتون اسکی سیکریٹری جنرل منتخب نہیں ہوئی ہے۔ پانچ برس پہلے ہوئے آخری انتخاب میں 13 نامزد امیدواروں میں سات خواتین تھیں۔ نائجیریا کی امینہ محمد اس وقت اقوام متحدہ کی ناٗئب سیکریٹری جنرل ہیں۔ آکانکشا اروڑہ 2016 سے اقوام متحدہ سے جڑی ہیں۔ آکانکشا اقوام متحدہ کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔ انکا کہنا ہیکہ اس نے لوگوں کو مایوس کیا ہے اس نے ان لوگوں کے لئے کام نہیں کیا جنکے لئے کام کرنا اسکا مقصد تھا۔ آکانکشا کو توقع ہیکہ اقوام متحدہ نئے تناظر اور تازہ نظریات کو موقع دیگی۔ آنکاانکشا کی پیدائش ہندستان میں ہوئی جب وہ تین برس کی تھیں تب انکی ماں جو ایک ماہر امراض نسواں ہیں کو سعودی عرب میں ملازمت مل گئی تھی لیکن انکی بورڈنگ تعلیم ہندستان میں ہی ہوئی۔ انہوں نے گریجویشن ٹورنٹو کی یارک یونیورسٹی سے کیا۔۔
