qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام رضا کے روضے پر ہندستان کے لئے خصوصی اجتماعی دعا۔

ہندوستان میں کورونا وائرس تیزی اور غیر معمولی شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستر مہیا نہں ہیں۔ آکسیجن سلنڈروں اور دواؤں کی قلت ہے ہندستان کو اس وبا سے نجات دلانےکے لئے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے غیر ملکی زائرین کے ادارے کی جانب سے خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت و طہارت سے توسل کے لئے دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گيا ۔

امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کی اردو وب سائٹ گلوب رضوی کے مطابق حرم مطہر کے صحن کوثرکی کھلی فضا میں اس دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا اور اس کے بعد اللہ تبارک وتعالی کی بارگاہ میں سب نے مل کر دعا ومناجات اور اہلبیت اطہار سےتوسل و استغاثہ کیا اور پوری دنیا بالخصوص ہندوستان کے عوام کو کورونا سے نجات دلانے کےلئے دست دعا بلند کئے ۔ کورونا سے نجات کے لئے ہونے والا یہ دعائیہ پروگرام حفظان صحت کے تمام اصولوں اور ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام پایا

Related posts

37 ڈالر کا کھانا کھایا۔ ویٹر کو ٹپ دی 16000 ڈالر۔

qaumikhabrein

فلم A Suitable Boy سے تعزیہ کی بے حرمتی کے منظر کو ہٹانے کا مطالبہ

qaumikhabrein

مشرقی آذر بائجان میں رہبر کے نمائندے تھے آیت اللہ آل ہاشم

qaumikhabrein

Leave a Comment