qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ پر فلسطینیوں اور اسرائیلی پولس میں جھڑپیں۔

بشکریہ۔ پلیج ٹائمس

اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر ربر چڑھی دھات کی گولیوں اسٹین گن سے فائر کی۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھر پھینکے۔ یہ واقعہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر رمضان امبارک کے آخری جمعہ کے نماز کے دوران ہوا۔ مشرقی یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ جھڑپوں کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔ اس دوران 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار مسجد کے اطراد تیعنات کردئے اورع مسجد کی جانب جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ غصے میں بپھرے فلسطینیوں نے پولیس پر پتھر پھینکے۔ جسکے جواب میں اسرائیلی پولیس نے اسٹن گن سے فائرنگ کی۔ مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے پولس سے فائرنگ بند کرنے کی اپیلیں کی گئیں۔ جسکا کوئی اثر نہیں ہوا۔

شکریہ۔انڈین ایکسپریس

Related posts

مصنوعی ذہانت کی مدد سے7 معروف شیعہ علما کی تصاویر تیار

qaumikhabrein

کیوبا کے صدر کی قیادت میں فلسطین کے حق میں مارچ

qaumikhabrein

وندنا مشرا کی موت کا ذمہ دار کون۔؟

qaumikhabrein

Leave a Comment