qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کسانوں کا بارہ گھنٹے کا بند۔ حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش

ہندستان بھر میں کسانوں نے تین متنازعہ ذرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ اور ریلوے ٹریفک جام کیا۔ کسان چار ماہ سے تینوں قوانین کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ ہریانہ اور پنجاب میں احتجاجیوں نے درجنوں مقامات پر ریلوے ٹریکس کو روک دیا۔ متعدد ٹرینوں کو کینسل کرنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق تیس سے زائد ٹرینوں کو روکا گیا۔ دو درجن مال گاڑیاں بھی جگہ جگہ رک گئی تھیں۔ دہلی کے غازی پور میں احتجاجیوں نے ہائی وے پر جام لگا دیا۔ یہ ہائی وے دہلی کو اتر پردیش سے جوڑتا ہے۔ حکومت قوانین کو کسانوں کے حق میں بتا کر انہیں واپس لینے کو تیار نہیں ہے اور ادھر کسان قوانین کی واپسی تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Related posts

محسن ایسا شہید ہے جسکا یوم ولادت نہیں بلکہ صرف یوم شہادت منایا جاتا ہے۔ مولانا نوید عابدی۔

qaumikhabrein

فلم A Suitable Boy سے تعزیہ کی بے حرمتی کے منظر کو ہٹانے کا مطالبہ

qaumikhabrein

فرانس میں زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment