qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کورونا سے بچاؤ کے اوٹ پٹانگ طریقے۔ کہیں گوبر غسل تو کہیں یگیہ کی باتیں۔

تصویر بشکریہ آؤٹ لک انڈیا

کورونا کی وبا نے ملک میں اندھ وشواس کی ایک لہر سی پیدا کردی ہے۔ کہیں گائے گوبر اور گو موتر سے غسل کرکے لوگ کورونا سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں تو کہیں کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے یگیہ کے مشورے دئے جا رہے ہیں۔ گجرات سے آئی ایک تصویر اندھ وشواس کی تصدیق کر رہی ہے جس میں درجنوں لوگوں نے بدن پر گائے کا گوبر ملا اور گائے کے پیشاب سے غسل کیا۔ انہوں نے یہ سب کورونا سے بچنے کے لئے کیا۔ جبکہ طبی ماہرین اس قسم کی حرکتوں سے بچنے کی لوگوں کو تلقین کررہے ہیں۔انکا کہنا ہیکہ کہ اس قسم کے سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں کہ گوبر سے کورونا کا علاج ممکن ہے۔

اوشا ٹھاکر۔ کلچرل وزیر۔مدھیہ پردیش

اس بیچ مدھیہ پردیش کی کلچرل وزیر اوشا ٹھاکر ایک اور متنازعہ بیان کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔ انکا مشورہ ہیکہ کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے لوگوں کو تین روزہ یگیہ کا اہتمام کرنا چاہئے۔ اوشا ٹھاکر کا کہنا ہیکہ ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے یہ قدیم ترین ہندستانی طریقہ ہے۔ اوشا ٹھاکر گیارہ اپریل کو ندو ہوائی اڈے پر دیوی اہلیہ بائی کی مورتی کے سامنے بنا ماسک لگائے پوجا کرچکی ہیں۔ اس موقع پر انکے ساتھ ہوائی اڈے کے حکام بھی تھے۔

Related posts

ایران بیت المقدس کی آزادی تک فلسطین کی حمایت کرتا رہےگا۔ ابراہیم رئیسی۔

qaumikhabrein

طالبان کے دباؤ میں امریکہ۔ بائڈن نے کہا 31 اگست امریکہ چھوڑ دیگا کابل۔

qaumikhabrein

امام حسین کی وجہ سے شیعوں کاVision Clear ہے۔مولانا ضمیر جعفری

qaumikhabrein

Leave a Comment