
فائیو جی نیٹ ورک کے خلاف عرضی کے معاملے پر اداکارہ جوہی چاؤلہ کو دہلی ہائی کورٹ سے منھ کی کھانی پڑی۔ عدالت نے عرضی خارج کردی۔ عدالت کا وقت برباد کرنے کے لئے ان پر بیس لاکھ کا جرمانہ لگایا اور پھٹکار الگ سے لگائی۔ ریڈیئشن سے ہونے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے جوہی چاؤلہ نے عدالت سے فائیو جی نیٹورک پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی۔ عرضی پر سماعت بھی ہوئی لیکن عدالت نے عرضی خارج کردی۔ جوہی چاؤلہ کو پھٹکار لگائی اور بیس لاکھ کا جرمانہ لگادیا۔ عدالت نے کہا کہ اداکارہ نے عدالت کا قیمتی وقت برباد کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اداکارہ نے یہ سب پبلسٹی بٹورنے کے لئے کیا۔ کیونکہ عرضی گزار کو یہ ہی معلوم نہیں تھا کہ عرضی حقائق پر مبنی نہیں ہوکر محض قانونی صلاح و مشورے پر منحصر تھی۔ اداکارہ جوہی چاؤلہ کےذریعے عدالتی کاروائی کا ویڈیو لنک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے پر بھی عدالت نے اعتراض جتایا۔

عرضی میں فائیو جی نیٹ ورک کے ریڈئیشن سے عوام، جانوروں، نباتات اور دیگرحشرات پر مضر اثرات پڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا
