qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

نیو کلیائی معاہدہ۔ امریکہ کی مممکنہ واپسی کے سوال پر تبادلہ خیال۔

فائل فوٹو

2015کے ایران کے ساتھ نیو کلیائی معاہدے کے بقیہ شریک ممالک کے حکام تاریخی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی کے سوال پر آج تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔یوروپی یونین نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ نئے امریکی صدر جو بائڈن ایران کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس تاریخٰ معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فائل فوٹو

تین برس پہلے اس معاپدے پر ویانہ میں ایران،چین، فرانس، امریکہ، روس، جرمنی اور برطانیہ نے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ جسکے تحت ایران کو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ یورینیم کی افزودگی کا کام روک دینا تھا۔ بدلے میں اامریکہ سمیت بقیہ تمام ممالک ایران پر عائد معاشی پاندیاں ختم کردیں گے۔ ایران نے معاہدے کی شرائط پر مکمل طریقے سے عمل کیا جسکی تصدیق عالمی نیو کلیائی ادارے آئی اے ای اے نے ہر رس معائنے کے بعد کی۔ ٹرمپ نے معاہہدے سے الگ ہونے کے بعد ایران پر نئی پابندیاں لگا دی تھیں۔ انن پابندیوں کے سبب کورونا کی وبا کے دوران ایران کو خوراک، دوائیں اور کورونا کے علاج کے لئے ویکسین کی حصول یابی یں مشکلات آئیں۔ایران کئی بر یہ واضح کرچکا ہیکہ 2015کے معاہدے پر اب کوئی گفتگو نہیں ہوگی اور امریکہ کو بلا شرط معاہدے میں لوٹنا ہوگا۔

Related posts

روس طالبان حکومت کو مشروط طور سے تسلیم کرنے کو تیار۔

qaumikhabrein

روس کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے معطل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

افغانستان۔ سرکاری فوج اور طالبان میں شدید جھڑپیں۔ صوبہ کاپیسا کا ڈپٹی گورنر مارا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment