qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کراچی میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی گرفتاریاں شروع

سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز روکنے اور شہریوں کے ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کراچی میں ویکسی نیشن کارڈز کی چیکنگ ہو رہی ہے۔ گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔چیف سیکرٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیخلاف کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کورونا وائرس ویکسی نیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔ بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا۔ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے عملے کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

جاپان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اسلام

qaumikhabrein

امروہا کی عالمی شخصیات کتاب کی رسم اجرا۔ایم ایل اے محبوب علی نے پروگرام کا سیاسی استعمال کرنے کی کوشش کی۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر کے نندور میں اسکول ہاسٹل سیل۔طلبا اور ایک ٹیچر سمیت تیس افراد کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment