
ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کو ملک بھر میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اردو کے طور پردنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے سرکاری اور غیر سرلکاری سطح پرمختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مختلف النوع سرگرمیوں کے لئے مشہور آن لائن مکتب سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ نے اس برس یوم اطفال اور یوم اردو کو ایک ساتھ منانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت منفرد ہے ۔

آن لائن مکتب سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ کی جانب سےعلامہ اقبال کے یوم پیدائش9 نومبر کو اعلان کیا گیا ہیکہ بچوں کی خلاقانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے پروگرام کے تحت اسکیچ سازی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ بچوں کو معروف شخصیت خواہ و علمی ہو ادبی ہو دینی ہو یا روحانی ہو کا اسکیچ بنانے کی دعوت دی جاتی ہے۔ بچے اہم اور نام ور شخصیات کے اسکیچ تیار کرکے13نومبر2026 تک وہاٹس ایپ نمبر9948869645 پر بھیج سکتے ہیں۔نتائج کا اعلان14 نومبر2026 یوم اطفال پر کیا جائےگا۔ اول مقام کے حقدار بچے کو ایک 1000 روپئے کا انعام دیا جائےگا۔ دوسرے مقام پر آنے والے کو750 اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے بچے کو500روپئے بطور انعام دیا جائےگا۔

مکتب کے پرنسپل مولانا شاداب احمد کے مطابق کسی بھی ملک ، کسی بھی مسلک کے بچے مقابلہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔مقابلہ میں حصہ لینے والے بچے کی عمر چودہ برس سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ مکتب سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ گزشتہ چھ برس سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

