
یہ کوئی عام شخص نہیں، یہ علم و وقار کا ایک پورا عہد ہے، جو آج بھوک کے سامنے ہاتھ میں خالی پتیلی لیے کھڑا ہے۔
یہ شمالی غزہ کے 77 سالہ پروفیسر عبداللہ ایوب ہیں۔
مکینیکل انجینئرنگ کے استاد، مصر کے فارغ التحصیل، وہ شخصیت جن کی آمد پر محفلیں احتراماً کھڑی ہو جایا کرتی تھیں۔ جن کے گھر آنے پر بچے فخر سے کہتے تھے: ’’ہمارے والد، ہمارے استاد گھر آگئے!‘‘
مگر آج وہی استاد، جو کبھی دوسروں کو علم و شعور بانٹتا تھا، آج ایک امدادی کیمپ میں دھوپ تلے قطار میں کھڑا ہے۔ ہاتھ میں خالی برتن ہے، نگاہیں کھانے کی باری پر جمی ہیں اور دل میں بس ایک آرزو ہے کہ چند مٹھی چاول یا دال مل جائے، تاکہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بھوک کا ایک اور دن کاٹ سکے۔
ذرا سوچیے! جس عمر میں انسان کو اولاد کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، اس عمر میں یہ بوڑھا باپ اپنے دو جوان بیٹوں کو اپنے ہاتھوں سے دفنا چکا ہے۔
اس نے صرف گھر نہیں کھویا، مال و دولت نہیں کھوئی،اس نے اپنے جگر کے دو ٹکڑے کھوئے، اپنی زندگی کی خوشیاں کھوئیں، اپنا آسرا کھویا۔
آج اس کے ہاتھ میں کتاب نہیں، خالی برتن ہے،اس کے سامنے شاگردوں کی محفل نہیں، بھوکوں کی قطار ہے؛ اور اس کے استقبال کے لیے بچے نہیں، موت اور محرومی کے سائے ہیں۔

۔بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد کے بارے میں ذرائع کے مطابق 2024 سے اگست 2026 تک پانچ سال سے کم عمر کے 158,000 سے زائد بچوں میں شدید غذائی قلت کے کیس درج ہوئے، جن میں سے تقریباً 18 فیصد شدید نوعیت کے تھے۔ وزارت صحت کا اندازہ ہے کہ اپریل 2027 تک 74,200 بچوں کو غذائی قلت کے علاج کی ضرورت پڑے گی۔
