qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

جو بائڈن شدید ذہنی مسائل کا شکار۔ ڈاکٹر نے کہا عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں۔۔

وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے بائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نا ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔

Related posts

ایران مشرق وسطیٰ کی غالب قوت ہے۔ اخبار ‘گارجین’

qaumikhabrein

خبردار باس : آفس اوقات کے بعد ملازمین کو پریشان کیا تو اچھا نہیں ہوگا۔

qaumikhabrein

رواں سال اب تک مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل نے 62 گھر گرا دیئے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment