qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

سچن تیندولکر کو کورونا نے گرفت میں لیا ۔

ہندستانی لیجنڈری کرکٹر سچن تیندولکر بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ اپنے پازیٹیو ہونے کی جانکاری سچن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا ہیکہ انکے دیگر اہل خانہ کی کورونا رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ سچن گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں۔ اور ڈاکٹروں کی نصیحت پر عمل کر رہے ہیں۔ سچن اگلے ماہ اڑتالیس برس کے ہو جائیں گے۔ وہ پیشہ ورانہ کرکٹ سے 2013 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔24 سال کے اپنے شاندار کرکٹ کیرئر میں انہوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15,921 رن اسکور کئے ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کی فکر کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related posts

امروہا میں ماہ عزا کی تیاری

qaumikhabrein

  مہاراشٹر ۔۔اقتدار کی رسہ کشی میں  نام بدلنے کی سیاست۔۔

qaumikhabrein

امروہا میں ‘جشن شیر خوار کربلا ‘کا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment